اداروں کا کام ہم نہیں کریں گے، اداروں کا کام انہی سے کرائیں گے، چیف جسٹس پاکستان Roze News
پاکستان

اداروں کا کام ہم نہیں کریں گے، اداروں کا کام انہی سے کرائیں گے، چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کا کہنا ہے کہ اداروں کا کام ہم نہیں کریں گے، اداروں کا کام انہی سے کرائیں گے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے یہ تبصرہ خیبر میڈیکل کالج کی طالبہ کا داخلہ منسوخ کئے جانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اداروں کا کام ہم نہیں کریں گے، اداروں کا کام انہی سے کرائیں گے، پنجاب کے حالیہ انتخابات میں بھی یہی کیا، عدالت اداروں کی پشت پر کھڑی تھی، اس اقدام کے نتیجے میں شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد ہوا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے دوران سماعت کہا کہ طالبہ نے باقی سالوں کا امتحان بھی سپلیمنٹری میں پاس کیا، تعلیم مکمل ہونے کے بعد یونبورسٹی نے داخلہ اس لیے منسوخ کیا کہ طالبہ پانچواں چانس نہیں لے سکتی تھی، دوران تعلیم یونیورسٹی اور پی ایم ڈی سی نے غفلت کا مظاہرہ کیا اور کوئی ایکشن نہں لیا۔

عدالت نے واضح کیا کہ یونیورسٹی ابتداء میں کوئی فیصلہ کرتی تو اس کا فیصلہ درست قرار دیا جاسکتا تھا، تعلیم مکمل ہونے اور پریکٹس شروع کرنے کے بعد رجسٹریشن کی منسوخی انصاف کے منافی ہو گا۔ عدالت نے خیبر یونیورسٹی کی اپیل خارج کر دی۔

خیال رہے کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ رخسانہ بنگش نے میڈیکل سال دوم کا امتحان پانچویں کوشش میں پاس کیا تھا۔

Exit mobile version