اسپیشل اولمپکس ، سیف اللہ کے چار میڈلز جیتنے پر وزیراعظم بھی خوش تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

اسپیشل اولمپکس ، سیف اللہ کے چار میڈلز جیتنے پر وزیراعظم بھی خوش

اسپیشل اولمپکس ، سیف اللہ کے چار میڈلز جیتنے پر وزیراعظم بھی خوش

اسپیشل اولمپکس ، سیف اللہ کے چار میڈلز جیتنے پر وزیراعظم بھی خوش

اسپیشل اولمپکس میں پاکستان کے سیف اللہ سولنگی کی کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے خوشی کااظہار کیاہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ برلن سے نوجوان سیف اللہ نے شاندار خبر دی ہے ۔وزیراعظم شہبا زشریف کا کہنا تھا کہ سیف اللہ نے چار میڈلز جیت کر ریکارڈ بکس میں نام درج کرایا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیف اللہ نے دستے کے دیگر اراکین کو مزید کامیابیوں کی راہ دکھادی ہے ۔اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان کے سیف اللہ سولنگی نے پاور لفٹنگ مقابلوں میں دوگولڈ سمیت چار میڈلز جیتے ہیں ۔سیف نے بیک اسکواٹ اور ڈیڈ لفٹنگ میں گولڈ میڈلز اپنے نام کیے چاندی کا تمغہ کمبائنڈ پاور لفٹنگ اور بینچ پریس میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے ۔

Exit mobile version