اسلام آباد ہائیکورٹ کا اسد عمر کو فوری رہا کرنے کا حکم تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ کا اسد عمر کو فوری رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا اسد عمر کو فوری رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا اسد عمر کو فوری رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔اسد عمر کی جانب سے وکیل بابر اعوان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھر ی ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیدی ہے عدالت نے اسد عمر کو پرتشدد احتجاج کا حصہ نہ بننے کا بیان حلفی جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے ۔جسٹس گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بیان حلفی کی خلاف ورزی ہوئی تو اسد عمر سیاسی کیرئیر بھول جائیں ، عدالت نے اسد عمر کو ٹوئٹس بھی ڈیلیت کرنے ک ہدایت کی ۔جسٹس گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسد عمر کے 2 ٹوئٹس ہیں وہ فوراً ڈیلیٹ کرائیں ۔وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ یہ خبر ہے لیکن ہم آپ کے حکم کی تعمیل کرینگے

Exit mobile version