بھارتی پائلٹ ابھینندن کا طیارہ مار گرانیوالے پائلٹ ونگ کمانڈر حسن صدیقی نے کہا ہے پاکستان صرف ارض نہیں بلکہ ایک نظر یہ اور عزم کا نام ہے ۔یو م تکریم شہدا پاکستان پر جاری کیے گئے پیغام میں حسن صدیقی نے کہا کہ اس نظریہ کی بقا کیلئے افواج پاکستان نے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم زندہ قوم ہیں ہم نے اپنے شہیدوں کو اپنے سینوںمیں زندہ رکھا ہوا ہے ۔ونگ کمانڈر حسن صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ اپنے شہیدوں کا قرض اتارنے کیلئے خود کو تیار رکھتے ہیں ۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی قوم کاوقار اس کا عزم اور نظریہ پاکستان ہمارے لیے سب سے اہم ہیں
پاکستان صرف خطہ ارض نہیں بلکہ ایک نظریہ اور عزم کا نام ہے ،ونگ کمانڈر حسن صدیقی

پاکستان صرف خطہ ارض نہیں بلکہ ایک نظریہ اور عزم کا نام ہے ،ونگ کمانڈر حسن صدیقی