پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری روکنے کا تحریری حکم جاری کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری روکنے کا تحریری حکم جاری کردیا

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ منسوخ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔ عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں جاری سیشن کورٹ کے وارنٹ گرفتاری کے لیے دائر درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں لکھا گیا ہے کہ عمران خان یقینی بنائیں ان کی عدالت پیشی کے دوران امن و امان کی صورتحال پیدا نا ہو، عمران خان کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور آئی جی سیکورٹی اقدامات اٹھائیں گے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس ایس او پیز بنائے گی، ایس او پیز کے مطابق عدالت اور عدالت کے قریب چند لوگ رہ سکیں گے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے ، عدالتی اوقات کار میں پیشی کے لیے پولیس عمران خان کو گرفتار نہیں کرے گی۔لاہور سے ہی عمران خان کی بائیو میٹرک کرائی گئی جس کے بعد سماعت شروع ہوئی۔عدالت کے روبرو عمران خان کے وکیل خواجہ حارث، بیرسٹر گوہر پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ میں توقع نہیں کر رہا تھا آپ یہاں ہوں گے۔ وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ میں نے اس عدالت کا فیصلہ ٹرائل کورٹ کے سامنے رکھا تھا، اس عدالت نے جو فیصلہ دیا تھا ٹرائل کورٹ نے اس کو نظر انداز کیا۔عدالت نے کہا کہ بائیو میٹرک سمیت مختلف اعتراضات بھی ہیں اس پر عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ بائیو میٹرک ہم نے لاہور سے کرالی ہے۔ اس پر عدالت نے عمران خان کی درخواست پر اعتراضات دور کر دئیے اور عمران خان کے وکلا کو بائیو میٹرک رسید فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image