صحت

اسلام آباد: ڈینگی سے ایک اور شخص جاں بحق، رواں موسم میں تعداد 8 ہو گئی

اسلام آباد میں ڈینگی سے ایک اور شخص زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا، جس کے بعد رواں موسم میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی۔

ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی سے مزید 103 افراد متاثر ہوئے، متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 724 تک پہنچ گئی، دیہی علاقوں میں 60 جبکہ شہری علاقوں سے 43 مریض سامنے آئے، ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے اب تک دیہی علاقوں میں 6 جبکہ شہری علاقوں سے 2 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران 100 افراد ڈینگی کا نشانہ بنے، اب تک ڈینگی سے زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 4 ہو گئی، جبکہ رواں موسم میں ڈینگی کا نشانہ بننے والوں کی اب تک تعداد 3708 ہو چکی ہے۔

راولپنڈی شہر کے تین اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 221 ہو گئی، جبکہ اسلام آباد کے علاقوں سے ڈینگی کے 44 مریض راولپنڈی کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، تین اسپتالوں کے 404 بستروں پر 221 مریض زیر علاج ہیں، بے نظیر بھٹو جنرل اسپتال میں 74 مریض داخل ہیں، ہولی فیملی میں 88 اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 59 مریض زیر علاج ہیں۔

اسپتالوں میں ڈینگی کے حامل مثبت مریض 130 ہو گئے، شہر و کینٹ میں انسداد ڈینگی مہم میں تیزی لائی گئی ہے، کیس رسپانس کے تحت مریضوں کے علاقوں میں فوگنگ سپرے کیا جا رہا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image