پاکستان

استعفوں کی تصدیق،سپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی ارکان کودوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ

parvaiz ashraf

اسلام آباد:سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی نے اراکین کو استعفوں کی تصدیق کے لئے دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی ا راکین اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی کوخط لکھا تھا اور استعفوں کی منظوری کے حوالے سے سپیکر سے ملاقات کاوقت مانگا تھا۔سپیکر قومی اسمبلی نے شاہ محمود قریشی کے خط کا جواب دے دیا جس میں کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کے لئے پی ٹی آئی اراکین کوعلیحدہ علیحدہ بلائیں گے۔جوابی خط میں قومی اسمبلی کے رول43کا حوالہ بھی دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ سپیکر یہ اطمینان کرنا ہے کہ استعفیٰ رضا کارانہ اور اصل ہے،ممبر کے لئے ضروری ہے کہ وہ استعفیٰ کے اوپرتاریخ درج کرے۔اگر استعفیٰ پرتاریخ درج نہیں تو استعفیٰ جمع کروانے کی تاریخ استعفیٰ کی تاریخ قراردیا جائے گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image