ارشد شریف کے مبینہ قتل کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی کی ازسرنو تشکیل کر دی گئی، نئے نوٹیفیکیشن کے مطابق اب 2 رکنی کمیٹی میں ڈائریکٹر ایف آئی اے اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی شامل ہیں۔
صحافی ارشد شریف کے کینیا میں مبینہ قتل کی تحقیقات کے لیے گزشتہ روز وزارتِ داخلہ نے 3 رکنی ٹیم تشکیل دی تھی، جس کی ازسرنو تشکیل کی گئی ہے، مقتول صحافی کی موت کی تحقیقات کے ضمن میں تشکیل دی گئی 2 رکنی کمیٹی میں ایف آئی اے کے ڈائریکٹر اطہر وحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر آئی بی عمر شاہد حامد شامل ہیں۔
وزارتِ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کینیا روانہ ہو گی اور اپنی رپورٹ وزارتِ داخلہ کو پیش کرے گی۔
واضح رہے کہ کینیا پولیس نے یہ تسلیم کیا تھا کہ ارشد شریف کو شناخت میں غلطی پر سر پر گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا، سینئر صحافی اور اینکر کو 23 اکتوبر کو کینیا میں قتل کیا گیا تھا۔
Leave feedback about this