پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد آسٹر یلیا کیخلاف پرتھ ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے ۔ ابرار احمد کی انجری رپورٹ کا جائزہ لیاجارہاہے اور متبادل کے طورپر آف اسپنر ساجد خان کا نام زیر غور ہے ابرار احمد کی انجیری کا جائزہ لیکر ان کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائیگا۔آسٹریلو ی اسکواڈ میں ہینڈ بیٹرز کی وجہ سے آف اسپنر ساجد خان مضبوط امید وار بن گئے ہیں تاہم ویزا پراسس کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ سے قبل ساجد خان کا آسٹریلیا جانا مشکل ہے ۔ابرار احمد انجری کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوئے تو ساجد خان کو آسٹریلیا بھیجا جاسکتا ہے ۔
Leave feedback about this