اسحاق ڈار کو احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں بری کردیا ۔احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی بریت کی درخواست منظور کرلی ، نیب کی کلین چٹ کے بعد عدالت نے اسحاق ڈار کی درخواست منظور کی ۔اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس 2017 میں بنا تھا ، عدالت نے آمدن سے زائد اثا ثہ جات کیس میں 3 شریک ملزمان کو بھی بری کردیا ۔اسحاق ڈار پر کیس چلانے یا نہ چلانے پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائیگا ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنایا ۔
Leave feedback about this