پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی

آئی ٹی شعبہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت آئی ٹی کے شعبے کو اس کی حقیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ترجیحی توجہ دیتی ہے، آئی ٹی شعبہ میں ترقی کے لا محدود امکانات ہیں اور یہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے میں نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزیر اعظم کی ٹاسک فورس برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ٹیلی کام کا اجلاس ہوا، وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت آئی ٹی کے شعبے کو اس کی اصلی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ترجیحی توجہ دیتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کے لامحدود امکانات ہیں اور یہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے میں نمیاں کردار ادا کر سکتا ہے۔

وزیر خزانہ نے وزارت آئی ٹی اینڈ ٹی کی تجاویز پر غور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ آئی ٹی کے شعبے کی سہولت اور آسانی کے لیے اقدامات کریں اور اس شعبہ کی برآمدات کی حوصلہ افزائی کے لیے رکاوٹوں کو دور کریں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image