تازہ ترین کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت کی پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست

ٹی 20 ورلڈ کپ کے بڑے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دی دی، بھارت نے پاکستان کے خلاف میچ آخری گیند پرجیتا، ویرات کوہلی 82 رنزکے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ ہاردک پانڈیا نے 40 رنز کی ذمہ دارانہ باری کھیلی۔

پاکستان کے درمیانے بلے بازوں افتخار احمد اور شان مسعود کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت پاکستان نے مقررہ 20 اووروں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے، فتخار احمد نے ابتدائی بلے بازوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد دھواں دھار بلے بازی کی اور نصف سنچری بنا کر 51 رنز بنا کر محمد شامی کا شکار بنے، جبکہ شان مسعود نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس سے پہلے پاکستانی ابتدائی بلے باز اننگز کا اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے، کپتان بابر اعظم دوسرے اوور میں ارشدیپ سنگھ کی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے اور گولڈن ڈک پر پویلین لوٹ گئے، بعد ازاں چوتھے اوور میں وکٹ کیپر محمد رضوان بھی 12 گیندوں پر 4 رنز بنا کر ارشدیپ کا شکار بنے۔

افتخار احمد کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی کریز پر زیادہ دیر ٹھہر نہ سکا، شاداب 5 اور حیدر علی 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے، محمد نواز 9، آصف علی 2 رنز پر آؤٹ ہو گئے، بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ اور ہاردک پانڈیا نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ بھونیشور کمار اور شامی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کے 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں روایتی حریف کی جانب سے کے ایل راہول اور کپتان روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم کے ایل راہول دوسرے اوور میں 4 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز روہت شرما تھے جو  4 رنز پر ہی حارث روؤف کی گیند پر افتخار احمد کو کیچ دے بیٹھے، سوریا کمار یادیو نے 15 رنز بنائے اور حارث روؤف کی ہی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اکشر پٹیل تھے جو 2 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد چھٹی وکٹ کی شراکت داری کے لیے ویرات کوہلی اور ہاردیک پانڈیا نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، کوہلی نے 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 53 گیندوں پر 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ہاردیک پانڈیا 2 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 37 گیندوں پر 40 سکور بنا کر پویلین لوٹے، چھٹے آؤٹ ہونے والے دنیش کارتک 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، آخری گیند پر بھارت کو جیت کے لیے ایک رن درکار تھا جو ایشون نے لے کر ٹیم کو 4 وکٹوں سے فتح یاب کرا دیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image