پشاور:اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے عدالت میں کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر بوگس کیسز بنائے گئے ہیں۔ ہم پر موٹر سائیکل چوری کے کیسز بھی بنا دیے گئے ہیں۔ ہم پی ٹی آئی شہدا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ زخمیوں اور شہدا کے اہل خانہ کے لیے مالی معاونت کا اعلان کردیا گیا ہے۔ حقائق سامنے لانے کے لیے وزیر اعظم کمیٹی بنائیں۔
اپوزیشن لیڈر نے علی امین گنڈا پور کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وہ ایک گھنٹہ بھی نہیں سوئے۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارے پرامن احتجاج کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ ریڈ زون میں نہیں جانا پر امن رہنا ہے۔مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ اپوزیشن لیڈر پر قاتلانہ حملہ آئی جی اسلام آباد اور وفاقی حکومت نے کیا۔ چیف جسٹس فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائیں۔ جوڈیشل انکوائری کا اعلان کریں۔
ہری پور میں 3 سو سے زیادہ رینجرز آئے تھے۔ کے پی کے کی سرزمین پر بغیر اجازت کیسے رینجرز آئے۔ سکیورٹی فورسز کو نہتے عوام پر فائرنگ کی اجازت آئین نہیں دیتا۔ اسنائپر ڈی چوک میں استعمال ہوا۔دہشت گردوں کے خلاف استعمال ہونے والا اسلحہ عام شہریوں کے خلاف استعمال کیا گیا۔ امریکا کا دیا گیا اسلحہ استعمال ہوا۔خود کار اسلحہ کیسے استعمال کیا گیا اس کی تحقیقات ہوگی۔
پاکستان
آئی جی اسلام آباد اور وفاقی حکومت نے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا، عمر ایوب
- by web_desk
- نومبر 29, 2024
- 0 Comments
- 54 Views
- 5 دن ago
Leave feedback about this