معیشت و تجارت

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس ،شیڈول میں پاکستان کا نام آخر کار شامل

پاکستان کو قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عملدرآمد کی ضرورت: آئی ایم ایف

اسلام آباد: آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے شیڈول میں پاکستان کا نام بھی شامل کر لیا گیا ہے۔انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)25 ستمبر کو پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے قرضے کے نئے پروگرام کی منظوری کا جائزہ لے گا۔پاکستان کو 2 بلین ڈالر کے مالیاتی فرق کو پورا کرنے کے لیے ترقیاتی شراکت داروں سے ضروری مالی یقین دہانیاں موصول ہوئی ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل آئی ایم ایف کے ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ 25 ستمبر کو پاکستان کے کیس کا جائزہ لے گا۔اسٹیٹ بینک کا بیاناس سے قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا تھا کہ حکومت کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)پروگرام کی تمام مالی یقین دہانیاں مل چکی ہیں، اب آئی ایم ایف پروگرام کے حصول میں مزید کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان ستمبر 2024 میں آئی ایم ایف کے اجلاس میں اپنا کیس پیش کرے گا، پاکستان نے رواں مالی سال میں 26.20 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، مالی سال کی ادائیگیوں میں 16.3 ارب ڈالر کا رول اوور ہوگا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image