آئینی ترمیم ، مخالفت ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر ہے: بلاول بھٹو تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

آئینی ترمیم ، مخالفت ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر ہے: بلاول بھٹو

آئینی ترمیم ، مخالفت ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر ہے: بلاول بھٹو

آئینی ترمیم ، مخالفت ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر ہے: بلاول بھٹو

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نیسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 2007 سے ہر الیکشن میں عدالتی اصلاحات کے نفاذ کے منشور کے ساتھ حصہ لیا ہے، جن میں وفاقی آئینی عدالتوں کا قیام شامل ہے، پی پی کے 2013 اور 2024 کے انتخابی منشور میں وفاقی آئینی عدالت کا ذکر موجود ہے۔ آئینی عدالت کیلئے موجودہ مخالفت ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر ہے۔چیئرمین پی پی نے مزید کہا کہ آج کے کئی مخالفین ماضی میں وفاقی آئینی عدالت کی حمایت کر چکے ہیں، آئینی عدالت کیلئے موجودہ مخالفت ذاتی پسند و ناپسند یا موجودہ سیاسی حالات کی بنیاد پر ہے، آئینی عدالت کے حوالے سے تقریبا دو دہائیوں سے ہماری جماعت کا مستقل مقف ایک ہی رہا ہے۔ میری قیادت میں ہر انتخاب میں منتخب ہونے والے نمائندوں کو عوام نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کا مینڈیٹ دیا گیا ہے جس میں سب کی مساوی نمائندگی ہو۔

Exit mobile version