ہمارے مسودے کے بغیر آئین سازی نہیں ہوسکے گی، فضل الرحمن تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

ہمارے مسودے کے بغیر آئین سازی نہیں ہوسکے گی، فضل الرحمن

حکومت مدارس بل کو متنازع بنانے سے گریز کرے، فضل الرحمان

حکومت مدارس بل کو متنازع بنانے سے گریز کرے، فضل الرحمان

میرپور خاص: جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میرپورخاص میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا ہے کہ حکومتی مسودے پر آئینی ترمیم تباہی کا باعث بنتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مسودے کے بغیر اب آئین سازی نہیں ہوسکے گی، اگر آئین میں کوئی خیانت کرائی گئی تو ہم میدان میں آئیں گے، اگر حکومتی مسودے کی بنیاد پر ترمیم ہوجاتی تو وہ بنیادی حقوق، عدلیہ، فوج، اورعوام کی تباہی کا باعث بنتی اس لیے اسے مسترد کردیا۔اس موقع پر سربراہ جے یو آئی فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اسلامی نظام سے محروم رکھنے والے سیاستدانوں کا محاسبہ عوام نے کرنا ہے، عوام آئین میں کھلواڑ کرنے والے حکمرانوں کو گریبانوں سے پکڑ کر ایوانوں سے باہر نکالیں گے، عالمی دبا پر چور دروازے سے قادیانیوں کومسلم قراردینے کی سازش دوبارہ ناکام بنائی ہے۔کالی تھیلی میں آئین میں ترمیم کے کالے مسودے کو ہمارے پاس لایاگیا لیکن ہم نے اسے مسترد کردیا، اگرآئین میں کوئی خیانت کرائی گئی تو ہم میدان میں آئیں گے۔

Exit mobile version