یونان میں گرفتار کرشتی حادثے کے نو مبینہ ملزمان پر انسانی اسمگلنگ کا الزام عائد کردیاگیا ،عدالت نے ملزمان کا ریمانڈ بھی دیدیا ملزمان کی عمریں بیس سے چالیس سال کے درمیان ہیں اور ان کا تعلق مصر سے ہے ۔ملزمان پر قتل اور جرائم پیشہ تنظیم بنانے کے الزام ہیں جرم ثابت ہونے پر انہیں عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے ۔کشتی حادثے میں اموات کی تعداد 82 ہوگئی ہے 104 کو بچالیا گیا تھا جبکہ سیکڑوں افرا د تاحال لاپتا ہیں ۔اطلاعات کے مطابق کشتی میں 400 سے 750 مسافر سوار تھے ۔
Leave feedback about this