پاکستان

ہنگامہ آرائی پر پی ٹی آئی کے 5 ہزار کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

ہنگامہ آرائی پر پی ٹی آئی کے 5 ہزار کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

کراچی کے علاقے کلفٹن میں فائرنگ اور ہنگامہ آرائی پر پاکستان تحریک انصاف کے 5 ہزار کارکنوں کے خلاف انسداد دہشت گردی اور دیگر 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تھانہ فریئر میں درج ایف آئی آر نمبر 31/24 کے تحت پی ٹی آئی کے 15 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں گلزار قاضی، ایاز رحیم، سلطان رحیم، عبدالستار، محمد فہیم شامل ہیں، 4 سے 5 ہزار نامعلوم افراد کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ مقدمے میں ملزمان بھی نامزد ہیں۔کیسز کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکن چند روز سے سوشل میڈیا پر پرتشدد احتجاج کی تیاری کر رہے تھے۔ اتوار کی شام مختلف علاقوں سے 4 سے 5 ہزار کارکن تین تلوار پر جمع ہوئے۔ کوئی اجازت نامہ نہیں تھا۔پولیس نے انہیں ٹریفک اور دیگر معاملات میں خلل ڈالنے سے روک دیا، مقدمہ میں درجن سے زائد پولیس افسران اور ملازمین کو زخمی کرنے سمیت دیگر الزامات ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی فائرنگ اور پتھراو¿ سے خوف وہراس پھیل گیا اور پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کی دہشت گردی کے باعث دکانیں بند کر دی گئیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image