پاکستان

ہتھرو ایئر پورٹ پر یورینیم پیکج کا معاملہ:رپورٹس حقائق پر مبنی نہیں نہیں ہیں،دفتر خارجہ

ہتھرو ایئر پورٹ پر یورینیم پیکج کا معاملہ:رپورٹس حقائق پر مبنی نہیں نہیں ہیں،دفتر خارجہ

اسلام آباد:دفتر خارجہ نے لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر یورینیم پیکج سے متعلق میڈیا رپورٹس پر کہا ہے کہ اس سلسلے میں کوئی بھی معلومات باضابطہ طورپر شیئر نہیں کی گئی ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ رپورٹس حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔واضح رہے کہ برطانوی خبر ایجنسی نے خبر میں د عویٰ کیا تھا کہ یورینیئم پاکستان سے عمان کے راستے ایک پرواز کے ذریعے برطانیہ پہنچا تھا۔اس حوالے سے دفتر خ ارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر یورینیم پیکج سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ معاملے پر کوئی بھی معلومات باضابطہ طورپر شیئر نہیں کی گئی ہیں اورہمیں یقین ہے کہ رپورٹس حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image