دنیا

ہالینڈ کے سابق وزیراعظم اور انکی اہلیہ ایک ساتھ دنیا سے رخصت

ہالینڈ کے سابق وزیراعظم اور انکی اہلیہ ایک ساتھ دنیا سے رخصت

ہالینڈ کے سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کو ایک ساتھ موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم ڈریس وین اگٹ اور ان کی اہلیہ آخری لمحات میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں کی عمر 93 برس تھی اور دونوں کافی عرصے سے بیماری اور تکلیف میں مبتلا تھے جس کے باعث ایسا فیصلہ کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق وزیراعظم کو 2019 میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران برین ہیمرج ہوا تھا اور اس کے بعد کبھی مکمل صحت یاب نہیں ہوسکے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈریس وین اگٹ 1977 سے 1982 تک ہالینڈ کے وزیراعظم رہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالینڈ میں 2002 سے یوتھنیشیا کو قانونی حیثیت حاصل ہے۔رپورٹس کے مطابق 2021 میں 38 جوڑوں نے اپنی مرضی سے موت کا انتخاب کیا جب کہ 2022 میں یہ تعداد 58 تھی۔واضح رہے کہ (خودمختاری) کے مرحلے میں مریض کو اس کی مرضی کے بعد انجکشن یا دیگر ذرائع سے دوائیں دی جاتی ہیں جو چند سیکنڈ یا منٹوں میں اس کی موت کا سبب بن جاتی ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image