کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ بارش سے بھی قابو نہ آسکی دنیا Roze News
دنیا

کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ بارش سے بھی قابو نہ آسکی

کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ بارش سے بھی قابو نہ آسکی

کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ بارش سے بھی قابو نہ آسکی

کینیڈا کے جنگلات میں گذشتہ کئی ہفتوں سے لگنے والی آگ پر بالآخر بارش برس ہی گئی ۔کینیڈا کے صوبے البرٹا کے جنگلات میں کئی ہفتوں قبل آگ بھڑک اُٹھی تھی آگ بے قابو ہونے کی وجہ سے دس ہزار سے زاہد افراد بے گھر ہوگئے تھے اور نو لاکھ 45 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ آگ کی لپیٹ میں آگیا تھا ، البرٹا کی وائلڈ لایف ایجنسی سے منسلک کرسٹی ٹکر کے مطابق پیر کے روز آگ لگنے کی جگہ پر بادل برسے ہیں تاہم مزید بارش کی بھی توقع ہے ۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ بارش آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لینے والے فائرفائٹرز کیلئے مددگار ثابت ہوئی ہے جس کی وجہ سے فائر فائٹرز کو آگ پرقابو پانے کا موقع ملا ہے ۔

Exit mobile version