تازہ ترین

کور کمانڈر ہاﺅس حملے میں جے آئی ٹی تفتیش مکمل ، چیئرمین پی ٹی آئی قصوروار قرار

کور کمانڈر ہاﺅس حملے میں جے آئی ٹی تفتیش مکمل ، چیئرمین پی ٹی آئی قصوروار قرار

لاہور : جے آئی ٹی نے نو مئی کے واقعات کی تفتیش مکمل کرتے ہوئے رپورٹ تیار کرلی۔جناح ہاﺅس حملے کے مقدمہ نمبر 96/23 میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت نامزد ملزمان کو قصووار قرار دیدیاگیا ۔پولیس تفتیش میں کہا گیا ہے کہ نامزد ملزمان کی جناح ہاﺅس واقعے میں منصوبہ بندی اور عمل درآمد ثابت ہوگیا ، جناح ہاﺅس حملہ اور نو مئی کے دیگر واقعات باقاعد ہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے دوران تفتیش ڈیجیٹل شواہد ، موبائل ، ویڈیوز ، کلوز سرکٹ فوٹیجز ،موبائل رابطے ثابت ہوگئے ۔چیئرمین پی ٹی آئی کا جے آئی ٹی کے سامنے دیا گیا بیان شواہد سے متضاد ثابت ہواجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونیوالے دیگر رہنماﺅں کے بیانات بھی حقائق کے برعکس ثابت ہوئے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image