کرک:کرک میں کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے۔حکام کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس نے کرک کے علاقے میر کلام بانڈھ میں علی الصبح دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مارے جانے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی اور پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ہلاک دہشت گردوں کی نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس آپریشن میں مارے جانے والوں میں مقامی کمانڈر منصور شامل ہے۔علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے۔
جرائم
کرک: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشت گردہلاک
- by web_desk
- فروری 10, 2025
- 0 Comments
- 177 Views
- 3 مہینے ago

Leave feedback about this