ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ہواﺅں کے رخ میں تبدیلی کے باعث آج سے موسم گرم ہونے کا امکان ہے ۔شہر کراچی کا آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں شمال مشرقی کی سمت سے 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں ، جن میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے ۔
Leave feedback about this