کراچی:کراچی میں پولیس نے ملیر سٹی آسو گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 2انتہائی مطلوب منشیات فروش خواتین کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار خواتین سے 2 کلو سے زائد ہیروئن اور 10ہزار روپے نقد برآمد کر لیے ، گرفتار خواتین کی شناخت عزیزہ عرف چیلی اور جنت بی بی عرف مامی کے نام سے ہوئی
ملزمہ عزیزہ نے انکشاف کیا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں خواتین کے ذریعے منشیات فروشی کا نیٹ ورک چلا رہی تھی۔ملزمہ عزیزہ عرف چیلی کاکہناتھا کہ اس نیٹ ورک میں معاون ملزمہ بھی شامل تھی ، گرفتارخواتین پہلے بھی منشیات کے درجنوں مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جاچکی ہیں ، گرفتار ملزمہ عزیزہ اور جنت بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
جرائم
کراچی پولیس کی کارروائی ، 2 انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار
- by web_desk
- نومبر 15, 2024
- 0 Comments
- 58 Views
- 3 ہفتے ago
Leave feedback about this