کراچی میں قربانی کے جانوروں کی لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے ، مختلف علاقوں سے کہیں اسلحے کے زور پر اور کہیں چوری کرکے بارہ بیل اورگائے ہتھیالیے گئے ۔اورنگی میں ملزمان دکان کے تالے توڑ کر 8 لاکھ روپے مالیت کے قربانی کے 5 جانور چوری کرکے فرار ہوگئے درخواست گزار محمد کامران نے تھانہ اورنگی میں درخواست جمع کروائی جس میں بتایا ہے کہ دکان کے اندر آٹھ جانور بندھے ہوئے تھے اور باہر سے تالا لگا ہوا تھا ۔ایک اور واقعے میں شارع فیصل پولیس نے دو روز قبل چوری ہونیوالی گائے لیاقت آباد سے برآمد کرلی ۔نامعلوم ملزمان گلستان جوہر سے گائے چوری کرکے کار میں ڈال کر فرار ہوئے تھے جبکہ واقعہ میں ملوث ملزم شہاب مسرور فرار ہوگیا۔پولیس کی جانب سے دونوں واقعات کی تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
Leave feedback about this