کئی دنوں سے جاری حبس اور گرمی کے بعد کراچی میں آج سے گرمی کی شدت کم ہونے کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے درجہ حرارت میں ایک سے دوڈگری سینٹی گریڈ کمی کا امکان ہے ۔کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود ، موسم گرما اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح اور رات کے اوقات میں بوند ا باندی ہوسکتی ہے ۔کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواﺅں کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے ۔
Leave feedback about this