کراچی کے علاقے کورنگی 2 نمبر میں بک شاپ پر ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ میں باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے ،علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان لوٹ مار کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ۔عینی شاہد نے بتایا کہ دو ڈاکو دکان کے اندر آئے جبکہ ایک ملزم باہر کھڑا رہا۔باپ محمد حسین نے ڈاکوﺅں سے رقم کا ڈبا واپس چھیننے کی کوشش کی تو ایک ملزم نے فائرنگ کردی ۔فائرنگ میں محمد حسین اور ان کا بیٹا اسد جاں بحق ہوگئے ، پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کردیں۔
Leave feedback about this