کراچی اور حیدر آباد میں آج اور جمعہ کو موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیاگیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ٹنڈو محمد خان ، ٹنڈوالہ یار ، میرپور خاص ،حب اور لسبیلہ میں بھی 16 جون تک موسلادھار بارش ہوسکتی ہے اور اسی کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔طوفان کے دوران کیٹی بندر اور اس کے اطراف لہریں 8 سے 12 فٹ بلند ہوسکتی ہیں ۔ادھر سمندری طوفان ک زیر اثر بندھ کو کراچی میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی ۔کیٹی بند ر ، سجاول اور تھرپار کر میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ، میرپور خاص اور عمر کوٹ میں گرد آلود ہوائیں چلیں ۔میرپور خاص میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے سے کئی مقامات پر درخت گرگئے بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں ، اور بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔
Leave feedback about this