کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن کے پاکستان بازار میں مبینہ مقابلے کے دوران گرفتار ہونیوالا زخمی ملزم ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔پولیس کے مطابق اورنگی ٹاﺅن پاکستان بازار سے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیاگیا تھا ، جو کہ ہسپتال میں دوران علاج چل بسا۔گرفتار ملزم فرحان سے اسلحہ موبائل فون ، پرس اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی تھی جبکہ ملزم کا ایک ساتھی موقع پر ہی فرار ہوگیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس مقابلے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل مبین بلوچ زخمی ہواتھا۔
Leave feedback about this