جرائم

کراچی:پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم کا مقدمہ درج

کراچی:پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم کا مقدمہ درج

کراچی:پیپلز پارٹی اور پی آئی کارکنوں کا ڈی سی کیماڑی آفس میں تصادم کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ہمارے نمائندے کے مطابق ڈی سی کیماڑی آفس میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج پرپیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم کا مقدمہ د رج کرلیا گیا۔جیکسن پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر28/2023ڈی سی آفس کیماڑی میں تصادم کا مقدمہ درج کیا۔ایف آئی آرکے متن میں لکھا ہے کہ تصادم کے دوران فائرنگ اور ڈنڈوں سے متعلق افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔مقدمہ دہشتگردی،اقدام قتل اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا جب کہ مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی،بلال غفار عطاء اللہ،سعید آفریدی کو نامزد کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے