معیشت و تجارت

کراچی، چینی کی قیمت میں 4 روپے کمی

کراچی، چینی کی قیمت میں 4 روپے کمی

شہر قائد کراچی میں چینی کی فی کلو ہول سیل قیمت میں چار روپے کی کمی ہوئی ہے ، ہول سیل مارکیٹ کے مطابق چینی کا ہول سیل ریٹ 4 روپے کمی کے بعد 118 روپے کلو ہوگیا ہے۔چینی میں چار روپے کی کمی کے بعد 50 کلو کی بوری 5900 روپے کی ہوگئی ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔دوسری جانب پنجاب میں چینی مہنگی ہونے اور افغانستان اسمگلنگ کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا ہے۔اب تک 4 لاکھ ٹن چینی افغانستان اسمگل ہوچکی ہے جس کے بعد گذشتہ چند دنوں میں مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں 25 سے 30 روپے تک اضافہ ہوا ہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image