کراچی، نجی ٹی وی کے صحافی فائرنگ سے زخمی ہوگئے کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر فائرنگ سے نجی ٹی وی کے صحافی شعیب برنی زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق شعیب برنی اپنی گاڑی شادی ہال میں پارک کر رہے تھے کہ دو موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی۔شعیب برنی نے بتایا کہ گولی ڈرائیونگ سائیڈ کا شیشہ ٹوٹنے کے بعد میرے دائیں ہاتھ پر لگی۔