کھیل

کامن ویلتھ گیمز: پاکستان اور جنوبی افریقہ کا ہاکی میچ دو دو گول سے برابر، آج نیوزی لینڈ سے ٹاکرا

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہاکی میچ دو دو گول سے برابر ہو گیا، قومی ٹیم آج نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے کوارٹر میں گول کر کے ایک صفر کی برتری حاصل کی، دوسرے کوارٹر میں پاکستان کے رضوان علی نے گول اسکور کر کے حریف ٹیم کی برتری ختم کر دی۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر بھرپور حملے کیے، چوتھے کوارٹر میں جنوبی افریقہ نے مزید ایک گول اسکور کر کے دو ایک کی برتری حاصل کر لی۔

آخری منٹ میں پاکستان کی جانب سے افراز خان نے شاندار گول اسکور کر کے میچ دو دو گول سے برابر کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے