کھیل

کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا کی تمغوں کی نصف سنچری مکمل، 52 تمغے جیت کر پہلے نمبر پر

کامن ویلتھ گیمز کے مقابلوں میں آسٹریلیا نے تمغوں کی نصف سنچری مکمل کر لی، آسٹریلیا اب تک 52 تمغے جیت کر پہلے نمبر پر ہے۔

برمنگھم، برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلوی ایتھلیٹس نے 22 سونے کے تمغے، 13 چاندی اور 17 کانسی کے تمغے جیت لیے ہیں، جبکہ برطانیہ 34 تمغوں کے ساتھ دوسرے، اور نیوزی لینڈ 19 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

کامن ویلتھ گیمز میں جنوبی افریقہ 4 طلائی تمغے جیت کے چوتھے نمبر پر ہے، جبکہ بھارت اور کینیڈا اب تک 3، 3 سونے کے تمغے جیت چکے ہیں۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز کے مقابلے برمنگھم میں جاری ہیں، 28 جولائی سے شروع ہونے والا میلہ 8 اگست کو اختتام پذیر ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے