پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ صوبے میں چیک پوسٹیں ختم کرکے جرگہ سسٹم بحال کررہے ہیں۔
پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو چیک پوسٹوں سے پریشانی ہو رہی ہے اس لیے جن چیک پوسٹوں کی ضرورت نہیں انہیں ہٹا دیا جائے گا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم عوام کو اختیار اس لیے دے رہے ہیں کہ عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے ہمیں اختیار دیا ہے، تمام اضلاع میں بھرتیاں لوکل ڈومیسائل پر ہوں گی۔ اصل جمہوریت یہ بھی ہے کہ عوام اور حکومت کے درمیان رابطہ ہو۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ افغان قونصل جنرل موسیقی کی وجہ سے قومی ترانے کے دوران کھڑے نہیں ہوئے۔
تازہ ترین
چیک پوسٹیں ختم، جرگہ سسٹم بحال کررہے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی
- by web_desk
- ستمبر 18, 2024
- 0 Comments
- 104 Views
- 4 ہفتے ago
Leave feedback about this