تازہ ترین

چین کی پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں توسیع

چین کی پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں توسیع

اسلام آباد:پاکستان کے معاشی استحکام اور بحالی کے لئے پاکستان کے دیرینہ دوست چین کا معاشی تعاون جاری ہے۔وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر کی رقم کی مدت میں ایک سال کی مزید توسیع کر دی۔اعلامیہ میں بتایا گیا کہ چین کے 2 ارب ڈالر کے اس قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو پوری ہو رہی تھی، وزارت خزانہ نے چین کی طرف سے 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی تصدیق کر دی۔
وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کی واپسی کی مدت میں ایک سال کی توسیع سے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط رکھنے میں مدد ملے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image