چینی ذخیرہ کرنیوالوں کیخلاف بھی کریک ڈاﺅن کا سلسلہ جاری ہے ، خفیہ اداروں کی اطلاع پر ڈیراسماعیل خان میں کارروائی کے دوران پانچ سو اڑتیس ٹن چینی برآمد کرلی گئی ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں شہر کے مختلف مقامات پر گوداموں میں چھاپے مارے گئے چھاپوں کے بعد ملک میں چینی کی قیمت میں کمی کا رحجان ہے ۔شہریوں نے چینی کی قیمت میں مزید کمی کا مطالبہ کیا ہے ، دکانداروں کا کہنا تھا کہ چینی بہت ہے ذخیرہ اندوزوں نے چھپائی ہوئی ہے ۔حکومت تعاون کرے چھپائی گئی چینی نکلے گی تو اور سستی ہوجائیگی ۔
Leave feedback about this