کھیل

چیمپئنز ٹرافی ،90روز باقی، شیڈول کا اعلان تاحال نہ ہو سکا

چیمپئنز ٹرافی، ڈیڈ لاک ووٹنگ کے مرحلے سے پہلے ختم ہونے کا امکان

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)شیڈول کے لئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطے میں ہے، آئی سی سی بھارتی ٹیم کے پاکستان میں کھیلنے کے حوالے سے ممبر بورڈز سے مشاورت کر رہا ہے، مشاورت کے بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کرے گا۔چیمپئنز ٹرافی2025 کے معاملے پر بھارت بے جا ضد اور پاکستان سخت اصولی موقف پر قائم ہے، بھارت چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ہائبرڈ ماڈل پر کرانے پر بضد ہے جبکہ پی سی بی ایونٹ کا انعقاد مکمل طور پر پاکستان میں کرانے کا خواہاں ہے۔
آئی سی سی بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد پی سی بی کو ہائبرڈ ماڈل پر منانا چاہتا ہے جبکہ پاکستان ایونٹ شفٹ کرنے اور ہائبرڈ ماڈل کے لئے مکمل منع کر چکا ، بھارتی کرکٹ بورڈ نے مقف اختیار کر رکھا ہے کہ آئی سی سی پاکستان سمیت دیگر ممبر بورڈز کو ہائبرڈ ماڈل کے لئے راضی کرے، اس سلسلے میں آئی سی سی کے دیگر بورڈز سے رابطے جاری ہیں۔بی سی سی آئی نے دیگر بورڈز کو بھی ہائبرڈ ماڈل کیلئے مائل کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ آئی سی سی کے پاس چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لئے ووٹنگ کا آپشن بھی موجود ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image