اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہٹانے کے معاملے پر چیف جسٹس نے ان کو فوری ریلیز کرنے سے روک دیاچیف جسٹس عمر عطا بندیال نے رجسٹر ار سپریم کورٹ کو فی الحال چارج نہ چھوڑنے کی ہدایت کی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو خط لکھ کر انہیں فوری طورپر یہ عہدہ چھوڑدینے کا مشورہ دیاتھا۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے سیکرٹری کابینہ سیکریٹریٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھی خط لکھا تھا انہوں نے اٹارنی جنرل کو بھی خط کی کاپی بھجوائی تھی ۔جسٹس قاضی فائز عیسی کے خط کے بعد رجسٹرار کو فارغ کردیاگیاتھا ،رجسٹرار کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیاگیا تھا۔
Leave feedback about this