چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کو رہا کردیا گیا پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کو رہا کردیا گیا

گرفتار ارکان کے آنے تک10ممبران کے سوا کوئی بھی اجلاس میں نہیں آئےگا، بیرسٹر گوہر

گرفتار ارکان کے آنے تک10ممبران کے سوا کوئی بھی اجلاس میں نہیں آئےگا، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  بیرسٹر گوہر علی کو  رہا کردیا گیا۔

 اسلام آباد پولیس کے مطابق  بیرسٹر گوہر علی کو تھانہ سنگجانی  کے مقدمے میں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین بیرسٹر گوہر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔

پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو بھی پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات 3 تھانوں میں درج کیے گئے تھے، مقدمات اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر2024کے تحت درج کیے گئے، مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمات تھانہ نون اور تھانہ سنگجانی میں درج کیےگئے ہیں۔

Exit mobile version