پنشن رولز میں اہم ترمیم، فیملی پنشن کی مدت 10 سال مقرر،رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر جرمانہ معیشت و تجارت Roze News
معیشت و تجارت

پنشن رولز میں اہم ترمیم، فیملی پنشن کی مدت 10 سال مقرر،رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر جرمانہ

پنشن رولز میں اہم ترمیم، فیملی پنشن کی مدت 10 سال مقرر،رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر جرمانہ

پنشن رولز میں اہم ترمیم، فیملی پنشن کی مدت 10 سال مقرر،رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر جرمانہ

 

اسلام آباد:حکومت کا خزانے پر بوجھ کم کرنے کا مشن جاری، اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق سپیشل فیملی پنشن کی مدت 25 سال اور قبل از وقت ریٹائرمنٹ پر جرمانہ ہو گا، وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کی وفات کے بعد فیملی پنشن مدت 10 سال مقرر کی ہے۔رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کیلئے 25 سال سروس لازمی ہو گی جبکہ قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے والے ملازمین کی پنشن میں تین فیصد سالانہ سے کمی کردی جائے گی،وزارت خزانہ کے مطابق وفات پانے والے ریٹائرڈ ملازم کا فیملی پنشن حقدار معذور بچہ تاحیات فیملی پنشن وصول کرے گا،۔پنشنز میں ترامیم پے اینڈ پنشن کمیشن 2020 کی سفارشات پر کی گئی ہیں، آرمڈ فورسز اور سول آرمڈ فورسز کیلئے فیملی پنشن میں 50 فیصد تک اضافہ بھی کردیا گیا ہے،

Exit mobile version