نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓ اور ان کے جان نثار ساتھیوں کے چہلم پر ملک کے مختلف علاقوں میں آج جلوس برآمد ہوں گے ۔کراچی میں مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکر حسینیہ ایرانیان کھار ادرپر ختم ہوگا۔لاہور ، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی جلوس برآمد کئے جائینگے ۔سندھ حکومت نے حضرت امام حسین ؓ کے چہلم کے موقع پر آج تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کے تحت نجی اور سرکاری اسکول بند رہیں گے ۔تعطیل کا فیصلہ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے کیاگیا ۔
Leave feedback about this