نیویارک :چقندر ایک سبزی ہے جو یورپ اور بحیرہ روم کا مقامی پودا ہے۔ یہ ایک جڑ سبزی ہے، جس کا اہم خوراکی حصہ زمین کے نیچے اگنے والی جڑ ہے۔ چقندر کئی رنگوں میں آتے ہیں، جن میں سفید اور سنہری رنگ شامل ہیں لیکن گہری جامنی رنگ والی قسم سب سے عام ہے۔ چقندر کو بیٹر روٹ، گارڈن بیٹ، اور ریڈ بیٹ بھی کہا جاتا ہے۔چقندر ہمارے لیے دستیاب سب سے زیادہ اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور غذاں میں سے ایک ہے۔ اینٹی آکسیڈینٹس اس لیے اہم ہیں کہ وہ آزاد ذرات (یعنی نقصان دہ مالیکیولز) کا مقابلہ کرتے ہیں جو بصورت دیگر صحت مند خلیوں کو نقصان پہنچاتے۔ اینٹی آکسیڈینٹس سوزش کو بھی کم کرتے ہیں اور دائمی بیماریوں جیسے ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔
دل کی صحت کے حوالے سے چقندر ایک بہترین غذائی انتخاب ہے۔ یہ جڑ سبزی نائٹریٹس سے بھرپور ہے، جو خون کی نالیوں کو پھیلانے کے ذریعے دل تک خون کے بہا کو بہتر بناتی ہے۔ یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے اور آپ کو ورزش کے دوران زیادہ دیر تک فعال رہنے میں مدد دے سکتی ہے۔ اس کے علاوہ چقندر میں حل پذیر فائبر ہوتا ہے، جو خون میں کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ سبزی ہاضمے کے لیے ایک اہم غذائی جزو ہے۔ اس کے علاوہ یہ آنتوں کی حرکت کو فروغ دینے میں مدد کرتی ہے۔چقندر میں نائٹریٹس اور بیٹا لائنس ہوتے ہیں
Leave feedback about this