تازہ ترین

پی ڈی ایم کا دھرنا ، اسلام آباد کی انتظامیہ نے رانا ثنا کو خدشات سے آگاہ کردیا

پی ڈی ایم کا دھرنا ، اسلام آباد کی انتظامیہ نے رانا ثنا کو خدشات سے آگاہ کردیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاجی جلسے کے اعلان پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے وفاقی وزیر داخلہ ، رانا ثنا کو خدشات سے آگاہ کردیا ۔اسلام آباد کی انتظامیہ اور پولیس نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے باہر عوام کے بڑے مجمعے کی جمع ہونے سے سکیورٹی خدشات ہوں گے ۔اسلام آباد کی انتظامیہ اور پولیس نے رانا ثنا کو بتایا ہے کہ ریڈ زون میں اہم سرکاری عمارتیں اور سفارتخانے موجود ہیں ۔وزیر داخلہ کو اسلام آباد کی انتظامیہ اور پولیس نے بتایا ہے کہ احتجاج کے باعث شرپسند عناصر مجمعے کی آڑ میں ریڈ زون میں داخل ہوسکتے ہیں ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image