پاکستان

پی ٹی آئی سائفر کیس کا فیصلہ ،ہائیکورٹ میں چیلنج کریگی

پی ٹی آئی نے24 نومبر احتجاج کیلئے خصوصی سکواڈ تیارکرلیا

علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ سائفر کیس میں سزا کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔علی ظفر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسے کسی بھی حالت میں ٹرائل نہیں کہا جا سکتا، انصاف کے تقاضے پورے کرنا تو دور کی بات، انصاف کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ کیس کی سماعت کل رات 12 بجے تک جاری رہی اور وکلا کو کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کارکنوں سے پرسکون رہنے اور قانون کو ہاتھ میں نہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ پر اعتماد ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری توجہ الیکشن سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم 8 فروری کو سب کا احتساب ہو گا۔ساتھ ہی پی ٹی آئی کے ترجمان رو¿ف حسن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے اپنے بانی چیئرمین اور وائس چیئرمین کی سزاو¿ں کو مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین اور وائس چیئرمین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عوام کے بے گناہ رہنماو¿ں کو دی جانے والی ظالمانہ سزاو¿ں کی مذمت کرتے ہیں۔رو¿ف حسن نے کہا کہ قانون و انصاف کی بنیادوں سے محروم فیصلہ انصاف کے کسی بھی پیمانے پر کھڑا نہیں ہو گا، بانی چیئرمین کی ہدایات اور تعلیمات کی روشنی میں پرامن رہیں گے اور ہر ظلم کا بدلہ ووٹ کے ذریعے لیں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image