اسلام آباد: وزارت داخلہ نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے دوران سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کی ہدایت کردی۔وفاقی وزارت داخلہ نے خط لکھ دیا، چیف سیکر ٹری خیبرپختونخوا کو خط وزارت داخلہ کے سیکشن افسر کی جانب سے لکھا گیا جس میں کہا گیا ک یقینی بنایا جائے 24 نومبر کے احتجاج میں سرکاری مشینری استعمال نہ ہو، یقینی بنایا جائے احتجاج میں سرکاری مشینری، سرکاری ملازمین کی شمولیت یا پیسہ استعمال نہیں ہو گا۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دی گئی ہے جسے فائنل کال کہا جارہا ہے، تحریک انصاف اسلام آباد میں احتجاج کی تیاریوں میں مصروف ہے جبکہ حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج روکنے کیلئے تیاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تحریک انصاف کے احتجاجی مظاہرین کو ٹف ٹائم دینے کیلئے حکومت نے بھی حکمت عملی بنانا شروع کردی۔
تازہ ترین
پی ٹی آئی احتجاج، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کی ہدایت
- by web_desk
- نومبر 21, 2024
- 0 Comments
- 52 Views
- 2 ہفتے ago
Leave feedback about this