پاکستان

پیپلز پارٹی بھرپور انتخابی مہم چلا رہی ہے، شیری رحمان

پیپلز پارٹی بھرپور انتخابی مہم چلا رہی ہے، شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ دیگر جماعتوں کے برعکس پیپلز پارٹی بھرپور انتخابی مہم چلا رہی ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف زرداری میدان میں عوامی رابطہ مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنا انتخابی ایجنڈا بند کمروں اور سوشل میڈیا پر عوام کے درمیان پیش نہیں کر رہے، کاغذات نامزدگی وصول کرنا شروع ہو گئے ہیں، ہماری انتخابی مہم میں تیزی آئے گی۔شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہم انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہیں، انتخابات صاف اور شفاف ہوئے تو پیپلز پارٹی مقبول ترین جماعت بن کر سامنے آئے گی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی توہین رسالت، انتشار اور تقسیم پر نہیں بلکہ عوامی فلاح اور ملکی ترقی کے بیانیے پر چل رہی ہے۔شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہم انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہیں، انتخابات صاف اور شفاف ہوئے تو پیپلز پارٹی مقبول ترین جماعت بن کر سامنے آئے گی۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی توہین رسالت، انتشار اور تقسیم پر نہیں بلکہ عوامی فلاح اور ملکی ترقی کے بیانیے پر چل رہی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image