پاکستان

”پوری قوم کو صرف ایک کام آتا ہے اور وہ ہے پراپرٹی“۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ

isb highcourt

اسلام آباد:چیف جسٹس اسلا م آباد ہائیکورٹ نے بس اڈوں کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ پوری قوم کو صرف ایک کام آتا ہے اور وہ ہے پراپرٹی کا کام۔وفاقی دارالحکومت میں بس اڈوں کی تعمیر سے متعلق ٹرانسپورٹرز کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کی۔جس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے دوران سماعت کہا کہ شہر بنا دیا گیا لیکن نہ تو بس اڈے ہیں،نہ عدالتیں،نہ ہی ہسپتال،ہائیکورٹ کی ڈائریکشن کے3سال بعد بھی کوئی کام نہیں ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے عدالت کو جواب دیا کہ یہ ہماری نالائقی اور کوتاہی ہے۔2018میں سی ڈی اے بورڈ نے منظوری دی تھی۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ 2018ء کے بعد آپ نے فائل کھولنے کی زحمت کیوں نہیں کی؟ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے استدعا کی 45روز کا وقت دے دیں۔31دسمبر کو بلدیاتی الیکشن بھی ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ پتہ نہیں بلدیاتی الیکشن ہونے بھی ہیں یا نہیں۔آپ اپنے حصے کا کاضروع شروع کریں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image