اسلام آباد: پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں رات گئے گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ،سیالکوٹ ،حافظ آباد ، بہاﺅلپورسمیت کئی شہروں میں ابر کرم نے گرمی کا زور توڑ دیا۔سبی ، چمن ، پشین ، قلعہ عبداللہ ، لورلائی ، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں بھی آندھی کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی ہے ۔بارش کی وجہ سے ہرنائی پنجاب شاہراہ اور کوئٹہ سبی شاہراہ پر سیلابی ریلو ں سے ٹریفک متاثر ہوگئی ۔دوسری جانب آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔
Leave feedback about this